کراچی: شہر قائد میں نومبر کے اختتام تک دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں کراچی کا موسم بتدریج تبدیل ہوگا اور خنکی کے بعد جزوی سردی سے مکمل سرد موسم کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بیشتر وقت بلوچستان سے چلنے والی ہوائیں اثرانداز رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم میں خنکی برقرار رہے گی۔ صبح کے اوقات میں دھند چھانے کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق نومبر کے دوران کراچی میں سرما کی بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے دوران شہر میں سردی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے اور موسم مکمل طور پر سرد ہونے کا امکان ہے۔