عید کے روز موسم کیسی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

عید کے روز موسم کیسی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مختلف علاقوں میں موسمی حالات سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

 اس کے مطابق، سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کی توقع ہے، اور دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ، بارشوں کا ایک سلسلہ اگلے ہفتے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن عید الفطر کے دنوں میں بارشوں کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ عید کے دوران موسم خشک رہنے اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پولن کی سطح بھی اپریل کے وسط تک بلند رہنے کا امکان ہے، اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ صورتحال پولن سے متاثرہ افراد کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے ایسے افراد کو عید کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جیسے کہ ماسک کا استعمال کر کے باہر نکلنا تاکہ وہ پولن کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔