کراچی: موسم میں تبدیلی، محکمہ موسمیات کی آئندہ 3 روز کی پیشگوئی

کراچی: موسم میں تبدیلی، محکمہ موسمیات کی آئندہ 3 روز کی پیشگوئی

کراچی میں سردی کا موسم ختم ہونے اور گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن کے دوران متفرق موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں تیز دھوپ کا امکان ہے، جبکہ کل صبح دھند چھانے کے بعد مطلع صاف اور دھوپ نکلنے کی توقع ہے۔ دھند کے باعث حد نگاہ کچھ وقت کے لیے متاثر ہو سکتی ہے۔پیر کے روز کراچی میں زیادہ تر ابر آلود موسم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔اگلے تین روز کے دوران رات سے صبح کے درمیان بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے۔