محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
لاہور کی صورتحال
لاہور میں دھند کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے حدِ نگاہ کم اور سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن شمالی علاقوں میں بارش کے اثرات سے لاہور میں سردی برقرار رہے گی۔فضائی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 431 ریکارڈ ہوا ہے، جو لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر لاتا ہے۔
فدا حسین روڈ: 894 ایئر کوالٹی انڈیکس
سی ای آر پی آفس: 621 ایئر کوالٹی انڈیکس
عسکری ٹین: 561 ایئر کوالٹی انڈیکس
شہریوں کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی کی صورتحال
کراچی میں تیز ہواؤں اور سرد موسم کا راج برقرار ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 14 ڈگری سینٹی گریڈ (محسوس درجہ حرارت: 12 ڈگری)
کم سے کم درجہ حرارت: 14 ڈگری، زیادہ سے زیادہ: 26 ڈگری سینٹی گریڈ
تیز ہوائیں: 25-35 کلومیٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب: 54%
ایئر کوالٹی انڈیکس: 174، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر۔
آلودہ ترین علاقے: شارع فیصل (222 پرٹیکیولیٹ میٹرز)
شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان کی صورتحال
بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے:
متاثرہ علاقے: کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور، گوادر۔پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
آزاد کشمیر اور بالائی علاقے
آزاد کشمیر کے علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے:
متاثرہ علاقے: وادی نیلم، جہلم، وادی لیپہ، کیل، شاردہ، اوبٹ گریس، جاگراں ویلی۔شدید برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ایس ڈی ایم اے نے غیر ضروری سفر سے گریز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
خیبر پختونخوا کی صورتحال
بارش اور برفباری: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک، کوہاٹ۔دیگر اضلاع میں سرد اور ابرآلود موسم متوقع ہے۔
پنجاب کی صورتحال
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سردی اور دھند کی شدت برقرار رہے گی:
متاثرہ علاقے: لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد۔مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع۔
سندھ کی صورتحال
زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔رات کے اوقات میں دھند متوقع: سکھر، شکارپور، کشمور، دادو، خیرپور۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور متعلقہ حکام کو ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔