محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی، آج ملک بھر میں موسم کی صورتحال واضح

محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی، آج ملک بھر میں موسم کی صورتحال واضح

باغوں کے شہر لاہور میں آج موسم خشک اور صاف رہنے کے باعث سورج کی تیز کرنیں گرمی کی شدت میں اضافہ کر رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب   کراچی  میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد اور جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث شہریوں کو گرم اور مرطوب موسم کا سامنا رہے گا۔