پینسرہ (خصوصی رپورٹ) بوڑے وال روڈ پر چک نمبر 6 ج ب گوگی اسٹاپ کے قریب ڈیری فارم میں ملازمین کی رہائش کے لیے بنائے گئے کمرے کی چھت سیمنٹ کے گارڈر ٹوٹنے کے باعث گر گئی، جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ چار ماہ کی شیرخوار بچی اور 35 سالہ شخص شدید زخمی ہوگئے۔