20سالہ گلشن،10سالہ علی،6سالہ عمار زخمی ، جناح ہسپتال منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر)ملتان روڈ پر یونیفارم فیکٹری کے قریب ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی جو اچانک گر گئی،جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیازخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں کی شناخت 10سالہ علی 20سالہ گلشن اور 6سالہ عمار کے ناموں سے ہوئی ہے