لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت روڈ مصطفیٰ ٹاؤن کرامت کالونی کے علاقے میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئیریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں دونوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ نواز اور 36 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے