کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر کی تھی،حادثہ بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کی وجہ سے پیش آیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شیر چوک گرین ٹاون کے علاقے میں کمرے کی چھت گرنے سے 5افراد زخمی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ شیر چوک گرین ٹائون میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے باعث 5 افراد رضیہ بی بی محبوب احمد زنیرہ فاروق اور ربا زخمی ہوگئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر کی تھی،حادثہ بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کی وجہ سے پیش آیاپانچ زخمی افراد میں سے دو افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ تین افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی