نجی تصاویر سے خاتون کو بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ نے آن لائن ہراسانی اور نجی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے گوجرانوالہ عاطف امیر کی ہدایت پر سائبر کرائم ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں چھاپہ مارا اور ملزموں گلریز احمد ، عظیم آصف اور عادل یعقوب کو حراست میں لے لیا۔?ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزموں نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ خاتون کے شوہر کے موبائل فون سے غیر قانونی طور پر نجی اور قابل اعتراض ڈیٹا حاصل کیا تھا جس کے بعد ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے اہلِ خانہ کو مذکورہ تصاویر اور ڈیٹا سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کر رہے تھے۔کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے 4 موبائل فون اور متاثرہ میاں بیوی کا چوری شدہ نجی ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا۔