لاہور(کرائم رپورٹر)سیلون میں بطور مینجر کام کرنے والی 25 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث اوباش افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی زین کی جانب سے سرور روڈ تھانے میں درخواست دی گئی، جس پر توصیف احمد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا بعد ازاں تحقیقات کے دوران ایک اور ملزم نبیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان متاثرہ خاتون کو بار بار فون کر کے دفتر سے باہر ملنے کے لیے دباؤ ڈالتے اور انکار کی صورت میں ہراساں کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کیاایس ایچ او سرور روڈ رانا عرفان نے بتایا کہ ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان توصیف احمد اور نبیل کو گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور انہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔