خواتین کو قابلِ اعتراض تصاویر سے بلیک میل، 4ملزمان گرفتار

موبائل فونز، واٹس ایپ اکانٹس اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد :ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  
لاہور(آئی این پی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سے بلیک میلنگ کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ ملزمان قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرتے تھے۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز، واٹس ایپ اکانٹس اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لئے گئے ہیں۔لاہور سے خاتون پر شادی کے دبائو کیلئے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں خاتون کو بلیک میل کر کے 2 لاکھ روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں تصاویر ہٹانے کے عوض 5 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔