وقاص کیخلاف رشتہ دار خا تون کی مبینہ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانیدھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ سندر پولیس نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار کر لیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خاتون نے کھلی کچہری میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے انصاف کی اپیل کی تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے الزامات کی فوری جانچ اور قانونی کارروائی کا حکم دیا اورخاتون کے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ نمبر 1950/26 درج کر لیا گیا اورملزم پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد وقاص کے خلاف اپنی خاتون رشتہ دار کی مبینہ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے، دھمکیاں دینے اور بلیک میلنگ کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون رفعت منور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محمد وقاص نے تقریباً چار سال قبل ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور وہ ان کے شوہر اور بچوں کی عدم موجودگی میں گھر آتا جاتا تھادرج مقدمے کے مطابق ملزم نے خاتون کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور بعد ازاں مبینہ طور پر انہیں مختلف رشتہ داروں اور بھائیوں کو بھیجتا رہا۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ محمد وقاص خاتون کو دھمکیاں دیتا تھا، جنسی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا اور مختلف اوقات میں ان سے بھاری رقوم بھی وصول کر چکا ہیمتاثرہ خاتون کے مطابق انہوں نے سال 2024 میں بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا تاہم اس کی پیروی نہ کی جا سکی۔رفعت منور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر انصاف کی اپیل کی، جس پر انکوائری کے بعد ہیڈ کانسٹیبل محمد وقاص کے خلاف تھانہ سندر میں دھمکیاں دینے اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25D کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔