خاتون کو نجی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر کے 30 لاکھ بٹورنے کا انکشاف
ٹھوکر نیاز بیگ سے مرکزی ملزم حسنات اور عدیل گرفتار، 4 موبائل فون بر آمد
لاہور (خصوصی رپورٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے خاتون کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے ہراساں کر کے 30 لاکھ روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی ہدایت پر ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم حسنات عمران اور اس کے ساتھی عدیل ریاض کو حراست میں لیا۔ ملزمان کے قبضے سے شواہد پر مبنی 4 موبائل فون بر آمد کر کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔