لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی نے جامعات کیلئے مینٹورشپ پروگرام 2026کی اختتامی تقریب کا انعقاد الرازی ہال میں کیا گیا۔پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، چیئرپرسن مینٹورشپ پروگرام کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری اور فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر نوشین فاطمہ وڑائچ نے شرکت کی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے پروگرام کے دوران فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر رافعہ رفیق، پروفیسر ڈاکٹر حمیرابانو، پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ رسول، پروفیسر ڈاکٹر عظمٰی عاشق، ڈاکٹر ثمینہ اشرف، ڈاکٹر عائشہ اشفاق اور ڈاکٹر فائزہ لطیف نے بطور مینٹور خدمات انجام دیں اور 40 شرکاکی رہنمائی کی۔ مجموعی طور پر 48 مینٹورشپ سیشنز منعقد کیے گئے۔ ڈاکٹر محمود سلیم نے خطا ب میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، پیشہ ورانہ ترقی اور مسلسل سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینے میں مینٹورشپ کی اہمیت پر زور دیا۔