لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں بین الاقوامی والنٹیئر ڈے کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والی والنٹیئر ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 3 لاکھ ، گجرات ٹیم کو دوسری پوزیشن پر 2 لاکھ جبکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ٹیم کو تیسری پوزیشن پر ایک لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔ یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہوکنز اور جے آئی سی سے مس رومانیہ نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔