پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 29ویں بیچ کی اختتامی تقریب

ڈی آئی جی آپریشنز نے150طلباء وطالبات طلبہ میں اسناد تقسیم کیں، کردار سراہا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اِنٹرن شپ پروگرام کے دو ہفتوں پر مشتمل 29 ویں بیچ کی اختتامی تقریب کے دوران والنٹئرز اِن پولیس کے وفد سے ملاقات کی۔ انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے150طلباء￿  وطالبات پروگرام میں شریک ہوئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزمنزہ کرامت بھی اس موقع پر موجودتھی۔فیصل کامران نے وفد کو لاہور پولیس کی ورکنگ اور ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔امن وامان کے قیام اور جرائم کے تدارک کیلئے عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرامز کی مدد سے نوجوان نسل کے ساتھ مربوط روابط قائم ہو رہے ہیں۔ آپ معاشرے میں پولیس کے ایمبیسڈرز کے طور پر اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ طلباء￿  وطالبات کوانٹرن شپ کے دوران پولیس ایپ،خدمت مراکز،میثاق سنٹرز، آپس روم،ون فائیوکالز،پولیس ریسپانڈٹائم ودیگر امور بارے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی آپریشنز نے انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے پر طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیں۔