لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 9ویں بیچ کی اختتامی تقریب ہوئی ،جی سی یونیورسٹی کے 34 طلبہ نے انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ اور فرانزک سائنس شعبوں کے طلبہ و طالبات کو پولیس انٹرن شپ کے لئے 5 گروپ میں تقسیم اور پنجاب پولیس کی مختلف برانچوں میں 5 ہفتوں کیلئے اٹیچ کیا گیا۔طلبہ نے سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی برانچوں میں انٹرن شپ مکمل کی۔ اختتامی تقریب میں طلبہ نے انٹرن شپ کے دوران حاصل تجربات پر مبنی پریزنٹیشن رپورٹس پیش جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد اور اے آئی جی ٹریننگ حسن اقبال نے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔