44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوس ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب‘آرمی چیف نے ٹرافیاں اور میڈل دیئے

راولپنڈی (آن لائن)44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوس ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب ہوئی۔ پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی تقریب جہلم آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں منعقد ہوئی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔چیف آف آرمی سٹاف اور گیسٹ اف آنر چیف آف ایر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کامیاب ہونے والوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کیے۔ انٹر سروسز مقابلوں میں پاک فوج نے چیئرمین جوائنٹ چیف اف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور سی این ایس میچز جیتے۔ پاک فضائیہ نے چیف آف ائیر سٹاف مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ پاک فوج نے چیمپین شپ ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ایف ٹی آر ٹیم ٹرافی پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں حاصل کی۔ پریزیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی پاک فوج کے نائیک وسیم احمد خان نے حاصل کی۔ پاک فضائیہ نے پرائم منسٹر سکلز ایٹ ارم بگ بور نیشنل چیلنج جیتا