چور گینگ پکڑا گیا، 10 موبائل،اسلحہ اور نقد ی برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے متحرک موبائل چور گینگ کے ملزم گرفتار کرلئے۔ پولیس نے کریک ڈائون کے دوران موبائل چورگینگ کے ملزموں امیر حمزہ،غلام عباس اور طیب کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 10 موبائل غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔