ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر چور گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے۔ چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ترکی روڈ مناواں سے 2 رکنی سہیل عرف سہلا چور گینگ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سرغنہ سہیل عرف سہلا اور رفاقت عرف گوگا شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان نے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی بشارت علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔