چور گینگ ، 2 موٹر سائیکل موبائل، غیر قانونی اسلحہ برآمد

 ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرکے  2 موٹر سائیکل  موبائل، ماسٹر چابیاں،نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق  ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان موٹر سائیکل چوری کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے گرفتار ملزمان میں نور اور شہزاد شامل ہیں پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی جوزف کالونی پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں