میرے والد جج تھے، ان کی عدالت میں فیصلے سے قبل ایک ملزم بھاگ گیا تھا
ملزم بھاگ کر کچہری کے باہر روڈ پر گیا تو ٹرک نے ٹکر مار دی: جج ابوالحسنات کا وکیل سے مکالمہ
اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے مفتی اویس گرفتاری کیس میں وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد جج تھے، ان کی عدالت میں فیصلے سے قبل ایک ملزم بھاگ گیا، ملزم بھاگ کر کچہری کے باہر روڈ پر گیا تو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ بق اے ٹی سی اسلام آبادمیں جمعیت علمائے اسلام کے صدر مفتی اویس کو پیش کیاگیا،عدالت نے مفتی اویس کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جج ابوالحسنات نے کہاکہ کامران صاحب اللہ کے فیصلوں میں حکمت ہوتی ہے،میں نے جو کہا ہے آپ سمجھ گئے ہیں، اب آرڈر کرتا ہوں۔