مصطفی عامرقتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

 کراچی (آئی این پی )کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر اغوا ء اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی، عدالت نے ملزم کے وکیل کی عبوری چالان جمع کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ سنٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر اغواء اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان قریشی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ بعدازاں عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کردی، عدالت نے ملزم کے وکیل کی عبوری چالان جمع کرانے کی درخواست پر کیس کے تفتیشی افسر اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردئیے۔