دہشت گردی کا مقدمہ ، پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  اسلام آباد(آ ئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی سوات کے ایم پی اے علی شاہ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ا