مفتی اویس عزیز کو رہا کیا جائے، کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں:ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پاکستان اسلام آباد کے ا میر مفتی اویس عزیز کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔اسلم غوری نے کہا آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا مفتی اویس عزیز کو رہا کیا جائے، کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جمعیت علمائے اسلام ف کیجانب سے اسلام آباد میں اجتماعات کے کیس میں 2 ملزمان کا 13 ،13 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے، پولیس نے دونوں مقدمات میں نامزد دو ملزمان رفاقت اور قاری افتخار حسین کو عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزمان کا 13 ،13 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا