عمران خان پہلی بار جیل گئے ، ہماری لیڈرشپ اور کارکنوں نے طویل قید کاٹی ہے:سینیٹر افنان اللہ

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم  لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی قیادت اور کارکنوں نے طویل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں جب کہ عمران خان تو پہلی بار جیل گئے ہیں اور محض 3 سال کی قید پر ایسا رویہ اپنایا جا رہا ہے جیسے کوئی غیر معمولی کارنامہ ہو ۔ایک انٹرویو میں سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے جتنی جیلیں کاٹی ہیں، اس کے مقابلے میں مخالف جماعت کے قائد پہلی مرتبہ جیل گئے ہیں اور اس سے قبل کبھی قید نہیں کاٹی