آپ چلے تھے کشمیر فتح کرنے، ادھر آپ کے ساتھ وہی ہونا تھا جو ہوا ہے:پیپلزپارٹی کو جواب
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے ہمارے لئے لٹی اور سیدھی گنتی مسئلہ نہیں ہے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن اصل اور دائمی حکمرانی صرف اللہ تعالی کی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا ہم اچھے اور برے ہر وقت میں ملک کے 24 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔سینیٹر افنان اللہ نے دعوی کیا کہ کارکردگی کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور وزیراعلی پنجاب کی پرفارمنس کے تو کوئی قریب بھی نہیں آتا۔انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف بیانیہ بیانیہ کھیلتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس پرفارمنس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اور اگر کسی کو یقین نہیں آتا تو وہ جا کر کراچی کا حشر دیکھ لے