شیخ رشید نےبینظیر بھٹو کی تصاویر گرائی تھیں،سینیٹر افنان

سیاستدان شیخ رشید کا یہ کارنامہ تھا ہماری پارٹی کا اس میں کوئی رول نہیں تھا
 اس میں سیاستدان ضرور ملوث تھے،ان کا بہت گہرا تعلق پی ٹی آئی سے تھا
اسلام آباد(آئی ا ین پی)مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے ہیلی کاپٹر سے بینظیر بھٹو کی تصاویر گرانے میں کس کا کردار تھا، طویل عرصے بعد اس حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ایک ٹی وی انٹرویومیں سینیٹر افنان اللہ نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نہیں وہ ہم نے نہیں گروائی تھیں،ایک بار نہیں کئی بار اس بات کو مسترد کیا جاچکا ہے،یہ بات درست نہیں ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ اس میں ایک سیاستدان ضرور ملوث تھے،ان کا بہت گہرا تعلق پی ٹی آئی سے رہاابھی کچھ دنوں پہلے تک ۔پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ کونسے سیاستدان ؟اس پر سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ وہ سیاستدان شیخ رشید ہیں۔سینیٹر افنان اللہ کاکہناتھا کہ شیخ رشید کا یہ کارنامہ تھا ہماری پارٹی کا اس میں کوئی رول نہیں تھا، ان کو پارٹی کی طرف سے نہیں کہا گیا تھا۔لیگی سینیٹر نے کہاکہ کسی نے کیا تھا تو غلط کیا تھا،اس وقت بھی کہا تھا غلط کیا، اب بھی کہہ رہے ہیں وہ غلط کیا تھا۔افنان اللہ نے کہاکہ جن لوگوں کا اس معاملے کا علم ہے اس وقت بھی اس پر کوئی خوش نہیں ہوا تھا۔