عمران خان کی طرزِ سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا‘
لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک اِنصاف کی سیاست کسی نظریے اور نہ ہی عوامی مفادات پر مبنی ہے،اس کا صرف ایک ہدف ہے کہ عمران خان جیل سے باہر آ کر ایک بار پھر وزیراعظم بن جائیں، جب آپ کی سیاست کا ہدف اِتنا محدود ہو جائے تو زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا، میں یہ نہیں کہتا کہ اِن کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن اِن کی سیاست کا نتیجہ مجھے زیادہ اچھا دِکھائی نہیں دیتا،عمران خان کی طرزِ سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے اس بیان کہ عمران خان ڈیل پر راضی نہیںپر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ عمران خان جو ڈیل مانگ رہے ہیں وہ انہیں مل نہیں سکتی