اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے، ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق بل کا خیرمقدم کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مسئلے پر بہت میٹنگز کی ہیں، امید ہے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے، کوشش ہے انٹرنیٹ سپیڈ بھی بہتر کی جائے۔