ایسا نہ ہو کہ بانی پی ٹی آئی کو مچھ جیل بھیج دیا جائے، جس کے بعد "ملنا ملانا ختم
بانی کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کریں گے کیونکہ ان کے بقول "یہ تو سب چور ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنارویہ ٹھیک نہیں کیا تو ان کے حالات اور بھی خراب ہوسکتے ہیں ، ایسا نہ ہو کہ بانی پی ٹی آئی کو مچھ جیل بھیج دیا جائے، جس کے بعد "ملنا ملانا کم ہو جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے سیاسی رویے اور موجودہ صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کریں گے کیونکہ ان کے بقول "یہ تو سب چور ہیں۔سینیٹر افنان اللہ نے اس رویے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کے بجائے طالبان، بی ایل اے، اور اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کہتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو ملک میں شدید انتشار پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور خبردار کیا کہ "پی ٹی آئی نے اپنا رویہ ٹھیک نہیں کیا تو ان کے حالات اور بھی خراب ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کے حالات ان کے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں