لاہور ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظربندی کیخلاف کیس میں پولیس نے جواب جمع کرادیا
سرکاری وکیل کا فضل الرحمان کے تعزیت کیلئے جانے کا دعوی، عدالت نے ویڈیوز اور تصاویر منگوالیں
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی اور بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پولیس نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی ہائوس اریسٹ کیا گیا ہے، جب کہ سرکاری وکیل نے دعوی کیا کہ وہ گزشتہ روز تعزیت کے لئے گئے تھے جس پر عدالت نے ویڈیوز اور تصاویر منگوانے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے مقامی وکیل ابرار حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، اس سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل فرخ لودھی نے عدالت میں جواب جمع کروایا۔