مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کیا ہے تو وجوہات دینا ہوں گی: ہائیکورٹ سی سی پی او لاہور کو نوٹس ، جواب طلب

 نظر بندی ہوئی ہے تو معاملہ گھمبیر نوعیت کا ہے، جس نے بھی غیر قانونی اقدام کیا اس کو خمیازہ بھگتنا ہوگا:عدالت‘آج بھی سماعت ہوگی
لاہور(آئی  این پی )لاہور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ جس نے بھی غیر قانونی اقدام کیا ہوگا اس کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔عدالت نے بدھ کو مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران کیپیٹل سٹی پولیس آفیس لاہور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے اور کارروائی آ ج (جمعرات ) تک ملتوی کر دی  ۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے اگر نظر بندی ہوئی ہے تو معاملہ گھمبیر نوعیت کا ہے، جس نے بھی غیر قانونی اقدام کیا اس کو خمیازہ بھگتنا ہوگا اور اگر مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کیا ہے تو وجوہات دینی ہوں گی