شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت

کراچی(آئی این پی )شیخ الحدیث جامعہ بنوری ٹان مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شیخ الحدیث جامعہ بنوری ٹان مولانا قاری مفتاح اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قاری مفتاح اللہ مرحوم کی رحلت علمی حلقوں کے لئے بڑا نقصان ہے ،مولانا مرحوم ثقہ عالم، کہنہ مشق مدرس ،صاحب طرز خطیب ، علم قرآت کے ماہر اور علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع تھے ۔   مرحوم کی پوری  زندگی علوم اسلامیہ کی خدمت و اشاعت میں گذری،مولانا مرحوم کے علم سے ہزاروں طلبا فیض یاب ہوئے ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے  ،درجات بلند فرمائے اور اعلی علیین کا مکین بنائے ،اللہ کریم مرحوم کی خدمات قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان بدلہ عطا فرمائے ۔ یہ بھی پڑھیں:خون کی ہولی کھیلنے والے دہشتگردوں سے کوئی ہمدری نہیں، ہر صورت ایکشن ہوگا:طلال چوہدری مولانا مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین ،تلامذہ اور منتسبین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں ۔