اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو ہائوس اریسٹ کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ قبول نہیں کریں گے،عوام میں تاثر جائے گا کہ ڈیل کے نتیجے میں ہائوس اریسٹ ہوئے ہیں،پی ٹی آئی کا احتجاج انتخابی نتائج کی واپسی کیلئے ہے، وہ مذاکرات میں یہ کہہ سکتے کہ احتجاج سے زیادہ فوکس عدالتوں پر کرلیں توسوچا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جب مذاکرات کی بات کی تو خواجہ آصف نے اس کو ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا تھا، انہیں میاں نوازشریف سے پوچھنا چاہئے جنہوں نے مذاکرات کی کمیٹی بنائی۔ خواجہ آصف کو نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ اقتدار میں بیٹھے ہیں اور پی ٹی آئی اپوزیشن میں بیٹھی ہے۔ حکومتی جماعتوں کو سوچنا چاہئے کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی مجبوری یا کمزوری نہیں ہے