پولیس کاکریک ڈائون، پی ٹی آئی کے 20سے زائد کارکن نظربند

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان پولیس کا تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈائون، بیس سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے کر نظر بند کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے اعلان کے پیش نظر کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے، ضلع ملتان میں اب تک بیس سے زائد مقامی رہنمائوں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تھری ایم پی او کے تحت ان کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور انہیں نیو سنٹرل جیل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے، نظر بند کئے جانے والوں میں وقاص، طاہر ، ارسلان ، احسن ، یاسر ، شاہزیب، آصف ، علی و دیگر شامل ہیں، اس دوران کوئی اہم رہنما گرفتار نہیں ہو سکا۔