لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شیراکوٹ میں عبدالروف سے1لاکھ 85 ہزار روپے اور موبآل فون,ٹاون شپ میں مظہر سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون, شاہدرہ میں اسلم سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون, اچھرہ میں سہیل سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون, مانگا منڈی میں بشیر سے1 لاکھ 40ہزار روپے موبآل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گارڈن ٹاون اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس نوانکوٹ اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔