شہریوں سے لاکھوں زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق سندر میں طاہر سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔یکی گیٹ میں کرامت سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, مسلم ٹاؤن میں ڈاکو جمشید سے 1 لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل فون، مصطفی ٹاؤن سے ڈاکو اختر سے 1 لاکھ 15 ہزار نقدی اور موبائل فون، فیصل ٹاون سے ڈاکو ندیم سے 2 لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون، مناواں میں جمشید سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں دلاور سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون, فیصل ٹاون سے ڈاکو جمیل اور فیملی سے 3 لاکھ 45 ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں امداد سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شادمان اور برکی سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد لٹن روڈ اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔