لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجر پورہ میں نذیر احمد سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں افتخار سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عبدالرحمن سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں ذیشان سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاون میں واصف سے1لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. مصری شاہ اور اچھرہ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاون. ستوکتلہ اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں