ڈاکوئوں ، چوروں کی نان سٹاپ لوٹ مار

 متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکل لوٹ لئے گئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں جنید سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،شیراکوٹ میں ضیا سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری گیٹ میں یامین سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں طارق سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں پرویز سے1لاکھ 20ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غالب مارکیٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی سندر اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔