نان سٹاپ ڈاکے ،چوریاں،شہری کنگال

 شہریوں سے لاکھوں کے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شاہدرہ ٹاون میں رفیق سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں حفیظ سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون,اسلام پورہ میں ضیا سے1لاکھ20 ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں فرہاد سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں عامر سے 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مانگامنڈی اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ شالیمار لاری اڈا اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔