ڈاکوئوں کی نان سٹاپ لوٹ مار

 فیکٹری ایریا ،لاری اڈا ،اچھرہ ،کاہنہ اور فیصل ٹاؤن میں ڈکیتی کی وارداتیں 
شادمان ،مغلپورہ ،گلشن اقبال ،نواب ٹاؤن،شاہدرہ میں چوریاں ،شہری پریشان 
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف علاقوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چورکئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں لے اڑے۔بتایاگیاہے کہ ڈاکو فیکٹری ایریا میں شمریز سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں حامد سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں اویس سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں نوید سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ فیصل ٹاؤن میں اقبال سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کرلے گئے۔شادمان اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال، نواب ٹاؤن اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ شہریوں نے وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت بڑھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔