ملزم عمر گرفتار،رقم کے تنازع پر اسلم کو چھری مار کر قتل کا اعتراف کرلیا
لاہور (کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقے میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیابھیسن گائوں میں 21 نومبر کی رات محمد اسلم کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ وقوعہ کے فوراً بعد درج کر لیا گیا تھا۔ قتل کی واردات رپورٹ ہوتے ہی آپریشنز پولیس حرکت میں آئی اور برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے صرف 48 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق اندھے قتل میں ملوث ملزم محمد عمر ولد منیر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ نے جدید تفتیشی تکنیک استعمال کرتے ہوئے بلائنڈ مرڈر کو ٹریس کیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پیسے کے تنازع پر محمد اسلم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہیڈی آئی جی آپریشنز نے گرفتاری میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث افراد کا ٹھکانہ صرف جیل ہے۔