دارالعلوم حقانیہ و بنوں حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا : آئی جی کے پی پولیس

دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، ذوالفقار حمید 
پشاور(آئی این پی ) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔جاری بیان کے مطابق آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔