باٹا پور پولیس نے پنکھے چرانے والا دھر لیا

 لاہور (کرائم رپورٹر) باٹا پور پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قرآن محل سے پنکھے چوری کرنے والے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، متاثرہ شہری محمد بوٹا کی درخواست پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی کینٹ اختر نواز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جبکہ ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چوری شدہ پنکھوں سمیت گرفتار کیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔