باٹا پور :نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

 پولیس نے مرکزی سمیت ملوث پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا
 لاہور (کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقہ میں 25 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قتل کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ باٹا پور پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کے چار ساتھی شامل ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کی مقتول نعمان سے نشے کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر ملزمان نے مقتول کو اپنے ڈیرہ پر بلایا۔ ملزمان نے اسی دوران 25 سالہ نعمان کی گردن پر ڈنڈا رکھ کر گلا دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا۔