باغبانپورہ : اندھے قتل کا سراغ،2خواتین سمیت 4ملزمان گرفتار

ملزمان نے مقدمہ کی رنجش کی بناء پر بزرگ کو قتل، نعش کو زمین میں دبا دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ انوسٹیگیشن پولیس نے شہری شوکت حسین کے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق *ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لے کرایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گزشتہ روزانچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ پورہ شرجیل اعوان نے بزرگ شہری کے اندھے قتل کے 2خواتین سمیت 4ملزمان کو مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقدمہ کی رنجش کی بناء￿  پر بزرگ شہری کا گلا دبا کر بے دردی سے قتل کر کے نعش کو زمین میں دبا دیا تھا