جنوبی افریقا کی تاریخی فتح، میدان شائقین کے ‘گمبھیر ہائے ہائے’ کے نعرے گونج اٹھے

جنوبی افریقا کی تاریخی فتح، میدان شائقین کے ‘گمبھیر ہائے ہائے’ کے نعرے گونج اٹھے

جنوبی افریقہ نے 25 سال بعد بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں تاریخی 408 رنز سے فتح حاصل کی۔

 گوہاٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقا کی یہ بہترین کارکردگی تھی، جس کے نتیجے میں بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ شکست صرف ایک میچ کی ناکامی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے حالیہ ناکامیوں کا عکاس ہے، کیونکہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی بھارت کو 0-3 کی عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔اس شکست پر میدان میں موجود بھارتی شائقین سخت غصے میں آگئے، اور انہوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کو نشانہ بناتے ہوئے نعرے بازی کی، جن میں ‘گوتھم گمبھیر ہائے ہائے’ شامل تھے۔ یہ صورتحال بھارتی ٹیم اور خاص طور پر گوتھم گمبھیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگاتی ہے، کیونکہ یہ شکست ایک بار پھر ان کی قیادت اور کارکردگی پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ اس شکست نے نہ صرف بھارتی کرکٹ کے لیے ایک ہولناک لمحہ قرار دیا ہے بلکہ شائقین کے غم و غصہ کا اظہار بھی عیاں ہو گیا ہے، جس سے ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے بھی اشارے مل رہے ہیں۔