شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں انجری کا شکار، میدان چھوڑ کر چلے گئے

شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں انجری کا شکار، میدان چھوڑ کر چلے گئے

جنوبی افریقا کے خلاف سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو شدید انجری کا سامنا ہوا۔

 شاہین آفریدی 17ویں اوور کی دوسری گیند پر رسی وین ڈر ڈوسن کے شاٹ کی زد میں آکر گردن اور کندھے کے درمیان ہڈی پر زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے اور اپنا اوور مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر میدان چھوڑ کر ڈریسنگ روم چلے گئے۔اس میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی، جس کے بعد جنوبی افریقا نے سیریز اپنے نام کرلی۔

 تاہم تیسرا اور آخری ٹی20 آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ شاہین آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 37 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کوئی رسمی اعلان نہیں کیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تیسرے ٹی20 میچ میں آرام دیا جا سکتا ہے۔